ایران کے وزیر خارجہ: امریکی حملے پر ایرانی فریگیٹ دینا کے سیلرز خطرے میں، نتائج بھگتنا ہوں گے
تہران(بولونیوز)ایران کےوزیرِخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کے الفاظ کو نشان زد کر لیا جائے کیونکہ امریکا ایرانی فریگیٹ دینا پر ڈھائے گئے ظلم پر پچھتائے گا۔
عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے ایران کے ساحل سے دو ہزار میل دور سمندر میں غیر قانونی کارروائی کی۔ ایرانی فریگیٹ دینا اس وقت بھارتی بحریہ کا مہمان تھا اور اس میں تقریباً 130 سیلرز سوار تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے دوران فریگیٹ دینا میں موجود سیلرز بغیر کسی پیشگی وارننگ کے سمندر میں جا گرے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے اس اقدام کے نتائج اس کے سامنے آئیں گے اور اسے بھگتنا ہوگا۔


