سابق نیٹو کمانڈر: دنیا میں تیسری عالمی جنگ چھڑ چکی ہے
لندن(بولونیوز)برطانیہ کے سابق سینئر نیٹو کمانڈر سر رچرڈ شیریف نے خبردار کیا ہے کہ عالمی سطح پر موجودہ کشیدگی کے بعد تیسری عالمی جنگ شروع ہو چکی ہے۔
سر رچرڈ شیریف نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں اور ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر جوابی کارروائیوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات وہ بغیر سوچے نہیں کہہ رہے بلکہ حقیقت میں انہیں اس وقت عالمی سطح پر جنگ کے آغاز کا خدشہ ہے۔
انہوں نے برطانوی اخبار کے انٹرویو میں مزید کہا کہ “جنگ شروع تو ایک مخصوص مقام پر ہوتی ہے، لیکن اکثر یہ دیگر ممالک اور خطوں تک پھیل جاتی ہے”، جس سے عالمی امن و سلامتی شدید خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق حالیہ اقدامات اور جوابی حملے عالمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کر رہے ہیں، جس سے بین الاقوامی تجارت، توانائی کی سپلائی اور خطے میں سیکیورٹی کے مسائل پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔


