پریڈی پولیس نے 90 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں شامل ایک اور ملزم گرفتار، 9 لاکھ روپے برآمد
کراچی(بولونیوز) پریڈی پولیس نے تاجر سے اسلحہ کے زور پر 90 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ایک اور ملزم بلال عرف عبدالشاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم کو واقعے میں پہلے سے گرفتار مرکزی ملزم اسد حسین ولد اقبال حسین کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے لوٹی گئی رقم میں سے مزید 9 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔
اس سے قبل پریڈی پولیس مرکزی ملزم کو گرفتار کر چکی تھی، جس کے قبضے سے 20 لاکھ روپے برآمد ہوئے تھے۔ اب تک واردات میں شامل دو ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں جبکہ لوٹی گئی مجموعی رقم میں سے 29 لاکھ روپے بازیاب ہو چکے ہیں۔
واردات میں شامل دیگر فراری ملزمان کی تلاش جاری ہے اور گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ باقی ملزمان تک پہنچا جا سکے۔


