تہران میں حملوں کے بعد دھوئیں کے بادل، بی بی سی کو تصاویر موصول

تہرا(بولونیوز)برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو ایران کے دارالحکومت تہران سے موصول ہونے والی تصاویر میں شہر کے مختلف علاقوں میں دھوئیں کے گھنے بادل بلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

تصاویر کے مطابق جمہوری سکوائر اور حسن آباد سکوائر کے اطراف دھماکوں کے بعد فضا میں دھواں پھیلا ہوا ہے، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس کی کیفیت پائی جا رہی ہے۔

تاحال ایرانی حکام کی جانب سے ان مقامات پر ہونے والے نقصان کی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، جبکہ خطے کی صورتحال پر عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *