اسرائیل اور امریکہ کے حملے میں پرائمری اسکول تباہ، 52 بچوں کی جاں بحق، 60 سے زائد زخمی

ہرمزگان، ایران(بولونیوز) امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ہرمزگان صوبے میں ایک پرائمری اسکول پر ہونے والے فضائی حملے کے نتیجے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 52 تک پہنچ گئی ہے۔

حملے کے وقت سکول میں 170 سے زائد بچیاں موجود تھیں، جن میں سے بیشتر شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ زخمیوں کی تعداد بھی 60 سے تجاوز کر گئی ہے۔

مقامی حکام نے بتایا کہ حملے میں اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ بچوں اور دیگر افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

عالمی برادری میں واقعے پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انسانی حقوق کے ادارے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *