میرپورخاص رینج: عمرکوٹ کے 9 پولیس افسران و اہلکار معطل

میرپورخاص(بولونیوز) عمرکوٹ میں محکمہ جاتی انکوائری کے حکم پر 9 پولیس افسران اور اہلکار معطل کر دیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں فوری معطلی کا حکم دیا گیا ہے۔

معطل افسران میں تھانہ عمرکوٹ کے SHO اور تھانہ ویمن اینڈ چلڈرن کے SHO بھی شامل ہیں۔ تمام معطل اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رینج آفس میرپورخاص میں رپورٹ کریں۔

معطلی کے دوران اہلکاروں کو قواعد و ضوابط کے مطابق تنخواہ اور الاؤنسز فراہم کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *