پاک فوج کا پروفیشنل رویہ؛ افغان طالبان کا پرچم احترام کے ساتھ اتارا گیا

کراچی(بولونیوز)حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پاک فوج کے جوان نے افغان طالبان کا پرچم اتارتے ہوئے کلمے اور دینی اقدار کا مکمل احترام کیا۔

ذرائع کے مطابق، شدید کشیدہ صورتحال کے باوجود پاک فوج کے اہلکار نے پروفیشنل ازم برقرار رکھتے ہوئے یہ اقدام کیا، جس سے افواجِ پاکستان کی تربیت، نظم و ضبط اور دینی احترام کو اجاگر کیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے پاک فوج کے اس عمل کو سراہتے ہوئے اسے قومی یکجہتی اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کی بہترین مثال قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *