غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

لاہور(بولونیوز)پنجاب پولیس نے موجودہ سرحدی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک لاہور سمیت پنجاب بھر سے 32 ہزار 588 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس وقت 90 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، جن کی قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں بھی ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *