بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 48 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان/خیبرپختونخوا(بولونیوز)ملکی سیکورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا، جس کے دوران مجموعی طور پر 48 دہشتگرد مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق کارروائیاں مختلف علاقوں میں بھارتی پراکسی اور مقامی دہشتگرد عناصر کے ٹھکانوں پر کی گئیں، جن میں بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں مکمل کنٹرول قائم کر لیا ہے اور مزید ممکنہ دہشتگرد عناصر کی تلاش کے لیے آپریشنز جاری ہیں۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ملک میں امن و امان قائم رکھنے اور دہشتگردانہ کارروائیوں کو روکے رکھنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *