حکومت کا بڑا فیصلہ، 10 روپے کا نوٹ بند، 10 روپے کا سکہ متعارف
اسلام آباد(بولونیوز)حکومت نے 10 روپے کے کرنسی نوٹ کو بند کر کے اس کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق:
10 روپے کے نوٹ کی اوسط عمر صرف 6 سے 9 ماہ ہے، جبکہ 10 روپے کے سکے کی اوسط عمر 20 سے 30 سال ہے۔10 روپے کا سکہ متعارف کرنے سے آنے والے 10 سال میں کم از کم 40 سے 50 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔
وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی نے کرنسی مینجمنٹ رپورٹ تیار کر کے کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔یہ اقدام کرنسی کے دیرپا استعمال اور ملکی معیشت میں بچت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔


