ترکی کا ایف-16 طیارہ بالکیسر میں تباہ، پائلٹ ہلاک
بالکیسر، ترکی(بولونیوز)کا ایف-16 طیارہ صوبہ بالکیسر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ترکی کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ طیارے کے ساتھ ریڈیو رابطہ اور ٹریکنگ معلومات اچانک منقطع ہوگئی۔ طیارہ بالکیسر کی فضائی بیس سے اڑان بھرا تھا۔
قابلِ ذکر ہے کہ آج صبح اور دو دن قبل بھی ایران میں دو جہاز گر چکے ہیں، جن کے پائلٹ تربیتی مشقوں (آن ٹرینڈ) پر تھے۔ ترکی کے پائلٹ بھی فل ٹرینڈ تھے لیکن حادثہ پیش آیا۔


