کے پی اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 34 دہشت گرد ہلاک
پشاور/کوئٹہ(بولونیوز)کے پی اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 34 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔خیبر پختونخوا میں چار علیحدہ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 26 دہشت گرد مارے گئے۔
بلوچستان کے علاقے سمبازہ، ضلع ژوب میں ایک کارروائی کے دوران مزید 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل صاف کرنے کے لیے آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


