پاکستان: سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان جاری، آج بھی ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

کراچی(بولونیوز)ملکی بازار میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس کے باعث آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 7100 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 5 لاکھ 33 ہزار 562 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

سونے کی مقامی ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونے کی قیمت میں 6087 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 443 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونے کا بھاؤ 71 ڈالر بڑھ کر 5108 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ اور ملکی مارکیٹ میں ڈیمانڈ کی بڑھتی ہوئی طلب مقامی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *