وفاقی وزیر احسن اقبال کی ڈھاکا میں ماضی کی سپر اسٹار اداکارہ شبنم سے ملاقات
ڈھاکا(بولونیوز)بنگلادیش میں موجود وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ماضی کی مقبول پاکستانی فلمی ہیروئن شبنم سے خصوصی ملاقات کی۔
اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات کا مستقبل نئی نسل کی اُمیدوں، خوابوں اور اُمنگوں سے وابستہ ہے۔
اداکارہ شبنم نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی وزیر نے رابطہ کیا، اور حالانکہ میری طبیعت ناساز تھی، لیکن مجھے خوشی ہوئی کہ پاکستان سے ایک اہم شخصیت مجھ سے ملنے آئی۔
شبنم نے مزید کہا کہ احسن اقبال سے بات چیت دلچسپ اور سنجیدہ رہی، اور انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کی بہت سی فلمیں سینما گھروں میں دیکھی ہیں، بچپن سے آپ کی مداح ہوں۔
وفاقی وزیر نے شبنم کی اداکاری کی تعریف کی جس پر اداکارہ مسکرائیں اور احسن اقبال کا شکریہ ادا کیا۔
اداکارہ شبنم نے کراچی اور ڈھاکا کے فضائی رابطوں کے دوبارہ کھلنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کیا۔


