شمالی کوریا: کم جونگ اُن نے اہم پارٹی کانگریس سے قبل 50 راکٹ لانچرز کی نمائش کر دی
پیونگ یانگ(بولونیوز)شمالی کوریا کےرہنما کم جونگ اُن نےملک کی اہم پارٹی کانگریس سےقبل 50 راکٹ لانچرز عوام اور اہلکاروں کے سامنے پیش کیے ہیں۔
کم جونگ اُن نے ان جوہری صلاحیت کے حامل ہتھیاروں کو “شاندار” اور “دلکش” قرار دیا، جبکہ ملک میں پانچ سال میں ایک بار ہونے والی کانگریس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔یہ مظاہرہ کم جونگ اُن کی فوجی طاقت اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔


