سوئی گیس حکام کا اعتراف: سالانہ 60 ارب روپے کی گیس چوری، نقصان صارفین پر ڈال دیا جاتا ہے
اسلام آباد(بولونیوز)سوئی گیس کےحکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں اعتراف کیا کہ ملک میں سالانہ تقریباً 60 ارب روپے کی گیس چوری ہوتی ہے، جس کے نقصانات بعض حد تک صارفین پر منتقل کر دیے جاتے ہیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ صرف اوگرا کی مقررہ حد تک نقصانات صارفین کے بلوں میں شامل کیے جاتے ہیں، جبکہ باقی نقصان کمپنی کے اندرونی انتظامات یا دیگر ذرائع سے پورا کیا جاتا ہے۔
کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سوئی گیس حکام نے مزید کہا کہ گیس چوری کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری ہیں، تاہم مجموعی نقصان کی مکمل روک تھام ایک بڑا چیلنج ہے۔


