سندھ اسمبلی میں ہنگامہ، “مینڈیٹ چور” آپس میں ٹکرا گئے: سجاد علی سومرو
کراچی(بولونیوز) سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر ردِعمل دیتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی سجاد علی سومرو نے کہا ہے کہ اسمبلی کے اندر مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی گروپ کے ارکان کے درمیان جھگڑا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کراچی کا اصل مینڈیٹ تبدیل کیا گیا۔
سجاد علی سومرو نے الزام عائد کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو فارم 47 کے ذریعے بدلا گیا، جبکہ کراچی کل بھی عمران خان کے ساتھ تھا اور آج بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ساتھی ایم پی اے واجد حسین پر تشدد کیا گیا، جبکہ آج اقتدار کی رسہ کشی میں مخالفین خود ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ چکے ہیں۔ سجاد علی سومرو کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں پیش آنے والے واقعات عوام کے مینڈیٹ پر سوالیہ نشان ہیں اور حقیقت اب سب کے سامنے آ رہی ہے۔


