نوکری کا جھانسہ دیکرخاتون سےاجتماعی زیادتی،گردہ نکالنے کا لرزہ خیز واقعہ

پنجاب(بولونیوز)لاہور سے نوکری کا جھانسہ دے کر ایک خاتون کو راولپنڈی منتقل کرنے، مبینہ طور پر قید میں رکھ کر اجتماعی زیادتی کرنے اور بعد ازاں گردہ نکالنے کا انتہائی لرزہ خیز واقعہ سامنے آ گیا ہے۔

خاتون کو لاہور میں ملازمت کا لالچ دے کر راولپنڈی لے جایا گیا، جہاں اسے حبسِ بے جا میں رکھ کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں طبی معائنے کے دوران انکشاف ہوا کہ متاثرہ خاتون کا ایک گردہ موجود نہیں ہے۔

واقعے پر پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، جبکہ ملزمان کی فوری گرفتاری کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔

حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ خواتین کی عزت و حرمت پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس سنگین جرم میں ملوث تمام عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، جبکہ متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ہر صورت انصاف یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *