سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ، لیفٹننٹ کرنل سمیت 3 اہلکار شہید
بنوں(بولونیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے، جس میں پاکستان آرمی کے ایک لیفٹننٹ کرنل سمیت تین اہلکاروں کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں لیفٹننٹ کرنل صاحبزادہ گل فراز اور دو دیگر اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ سیکیورٹی ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کی تلاش جاری ہے۔
شہداء کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اور سیکیورٹی فورسز متحد ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔


