ایران اور مصر کے سفارتی تعلقات مکمل بحال، سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق
تہران(بولونیوز)ایران اور مصر نے باہمی سفارتی تعلقات کو مکمل طور پر بحال کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اس پیش رفت کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا، علاقائی استحکام میں کردار ادا کرنا اور سیاسی، معاشی و سفارتی تعاون کو نئی جہت دینا ہے۔ معاہدے کے بعد جلد ہی عملی اقدامات کے ذریعے سفارتی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور مصر کے درمیان تعلقات کی بحالی خطے میں اہم سفارتی پیش رفت تصور کی جا رہی ہے، جس کے اثرات مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔


