شہری کا عدالت میں دعویٰ، پیسے کاٹنے کے باوجود پیکج ایکٹیویٹ نہ ہونے پر ہرجانہ طلب

کراچی(بولونیوز)شہری طلحہ کورائی نے نجی موبائل سم کمپنی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی ہے، جس میں کمپنی پر بیس لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے اور چھ مہینے تک پیکج کی سہولت فراہم کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق انہوں نے کمپنی کی موبائل ایپ سے ویکلی پیکج کروایا، جس کے لیے 823 روپے کاٹ لیے گئے، لیکن پیکج ایکٹیویٹ نہیں ہوا۔ کمپنی کے ریجنل آفس سے بھی مسئلہ حل نہیں ہوا اور لیگل نوٹس کے باوجود کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

طلحہ کورائی نے عدالت میں بتایا کہ پیکج نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے کلائنٹ اور فیس سے محروم ہوئے، جبکہ کمپنی کی ایپ اور ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی سیکیورٹی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے ان کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے نجی موبائل سم کمپنی سے جواب طلب کر لیا ہے اور معاملے کی سماعت کے لیے آئندہ تاریخ مقرر کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *