معروف برازیلین فٹبالر کیتھلین سوزا نے اسلام قبول کر لیا

برازیل(بولونیوز)برازیل کی مشہور فٹبالر کیتھلین سوزا نے اسلام قبول کر لیا ہے۔کیتھلین سوزا نے کہا کہ وہ صحیح راستے اور زندگی میں تبدیلی کی تلاش کے لیے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا رہی ہیں اور زندگی کا جو تحفہ انہیں ملا ہے، اس کی قدر کرتی ہیں۔

فٹبالر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مسجد الحرام سے اپنی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جن میں انہیں عمرہ زائرین کو کھجوریں بانٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ کیتھلین سوزا گزشتہ دو سال سے سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کا حصہ ہیں، اور اسلامی اقدار سے متاثر ہو کر انہوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *