عمران خان کی رہائی کے بعد “رہائی فورس” ختم کر دی جائے گی، کوئی سیاسی ونگ نہیں

اسلام آباد(بولونیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات، شفیع جان نے اعلان کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی رہائی فورس صرف اسٹریٹ موومنٹ کے ضمن میں قائم کی جائے گی اور اس کا کوئی سیاسی ونگ نہیں ہوگا۔

شفیع جان نے کہا کہ یہ فورس صرف عمران خان کی رہائی کے بعد ہی فعال ہوگی اور اس کے بعد یہ ختم کر دی جائے گی۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ فورس میں شامل ہونا کسی بھی شہری کے لیے کھلا ہے اور کوئی بھی اس کا حصہ بن سکتا ہے، بشرطیکہ وہ اس کے غیر سیاسی مقاصد کے تحت کام کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *