ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ
لاہور(بولونیوز) ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور امیگریشن کاؤنٹرز اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈائریکٹر نے امیگریشن حکام کو ہدایت دی کہ مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی اور شفافیت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ انٹرنیشنل ڈیپارچر اور ارائیول پر تعینات افسران کو بھی مسافروں کے ساتھ مکمل پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
ایف آئی اے کا بنیادی مقصد مسافروں کو بہترین امیگریشن سہولیات فراہم کرنا اور بین الاقوامی معیار کے مطابق امیگریشن سسٹم کو مضبوط بنانا ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ غیر قانونی سفر، جعلی ویزوں اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے گی اور ائرپورٹ پر تعینات افسران کو متعلقہ محکموں کے ساتھ بہترین کوآرڈینیشن پر زور دیا گیا۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ادارہ انسانی اسمگلنگ، غیر قانونی سفر اور بدعنوانی کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گا۔


