پاگل کتوں کے کاٹنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے

رحیم یارخان(بولونیوز)رحیم یارخان کے علاقے بیٹ دیوان میں پاگل کتوں کے کاٹنے سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ انہوں نے ایک کتے کو مار دیا ہے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان نے کہا کہ آوارہ کتوں کو پکڑنے کے لیے ٹیمیں علاقے میں روانہ کر دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *