ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد: غیر قانونی تعمیرات جاری، عدالتی و محتسب اعلیٰ کے احکامات نظرانداز
کراچی(بولونیوز)ضلع وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رہائشی پلاٹوں پر مبینہ طور پر منظور شدہ نقشوں کے برخلاف غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔ خاص طور پر بلاک D کے پلاٹ C-169 (تھرڈ فلور کی تعمیر) اور بلاک C کے پلاٹ B-256 سمیت متعدد مقامات پر قواعد کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
شہریوں کا الزام ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے بعض افسران اور فیلڈ اسٹاف کی مبینہ چشم پوشی کی وجہ سے یہ غیر قانونی تعمیرات رک نہیں پا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بعض مقامات پر محتسبِ اعلیٰ اور عدالت کے انہدامی احکامات کے باوجود عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
متاثرہ مکینوں نے وزیر بلدیات سندھ، متعلقہ حکام اور ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی سے مطالبہ کیا ہے کہ پورشن مافیا اور ان کے مبینہ سہولت کاروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے اور رہائشی علاقوں کی اصل حیثیت بحال کی جائے۔


