وزیراعظم شہباز شریف کی ضلع باجوڑ میں دہشت گرد حملے کی کوشش کی شدید مذمت

اسلام آباد(بولونیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع باجوڑ میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے اس واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ “عزمِ استحکام” کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور پاکستان سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پُرعزم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گرد عناصر کو کسی صورت اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *