دبئی میں رمضان کے دوران قیمتوں میں اضافے پر لاکھوں روپے جرمانہ

دبئی(بولونیوز)رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ناجائز اضافے اور ہیرا پھیری کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹیز نے رمضان سے قبل مختلف مارکیٹس اور تجارتی مراکز کے دورے شروع کر دیے ہیں تاکہ قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔

دکانداروں کو باقاعدہ وارننگ جاری کر دی گئی ہے کہ وہ حکومتی مقرر کردہ قیمتوں کی مکمل پابندی کریں اور منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں۔

حکام کے مطابق اگر کسی تاجر یا کاروباری ادارے نے رمضان میں قیمتوں میں غیرقانونی رد و بدل کیا تو اس پر ایک لاکھ درہم (تقریباً 76 لاکھ پاکستانی روپے) تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *