آرام باغ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن، شرپسندوں کا پیٹرول بم سے حملہ
کراچی(بولونیوز)آرام باغ کے اسسٹنٹ کمشنر حاظم بنگوار کی قیادت میں لیمارکیٹ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران شرپسندوں نے حملہ کیا۔
حاظم بنگوار کا کہنا تھا کہ “ہم لیمارکیٹ میں غیر قانونی تجاوزات اور مافیا کے خلاف کارروائی کر رہے تھے، اتنے میں گلیوں سے پیٹرول بم سے لیس شرپسندوں نے حملہ کیا۔ ہم اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔”
آپریشن کے دوران پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے حالات پر قابو پالیا اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھی۔


