طلبہ سے ویپ برآمد ہونے پر اسکولوں کے اطراف دکانوں اور کیفے کی نگرانی کا حکم

کراچی(بولونیوز) طلبہ کے بیگز سے ویپ ڈیوائسز برآمد ہونے کی شکایات کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں کے اطراف قائم دکانوں اور کیفیز کی سخت نگرانی کا حکم دے دیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جماعت نہم سے بارہویں تک کے طلبہ میں ویپ کے استعمال پر تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ اسکولوں میں بیگز کی چیکنگ کے دوران ویپ ڈیوائسز برآمد ہو چکی ہیں۔

مراسلے کے مطابق طلبہ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ویپ قریبی دکانوں اور کیفیز سے خریدی، جس کے پیشِ نظر اسکولوں کے اطراف موجود دکانوں اور کیفیز کی کڑی نگرانی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ طلبہ میں ویپ کے بڑھتے رجحان کی روک تھام کی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *