سائبر خطرات کے خلاف ریڈ الرٹ، اسٹیٹ بینک نے ملک گیر پلان جاری کر دیا
اسلام آباد(بولونیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے بینکنگ اور مالیاتی نظام کو سائبر خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا اور پہلی بار ملک گیر سائبر شیلڈ سسٹم متعارف کرایا، جو بینکنگ سیکٹر میں اسٹیٹ بینک کے وژن 2028 کا حصہ ہے۔
اس نئے سسٹم کے تحت بینکوں اور مالیاتی اداروں کے سسٹمز کو زیادہ محفوظ اور مضبوط بنانے کے لیے جدید حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ ملک گیر بینکنگ سسٹم کی سائبر حملوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے اور نئی نوعیت کے خطرات کے سامنے آنے پر حکمت عملی میں بروقت تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق سائبر شیلڈ سسٹم سے آن لائن بینکنگ، موبائل ایپس اور ڈیجیٹل ادائیگیاں محفوظ تر ہو گئی ہیں، جس سے صارفین کے ڈیجیٹل مالیاتی لین دین پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔


