فتنہ الخوارج کی سرحد پار فرار کی کوشش ناکام، 5 دہشتگرد ہلاک

اورکزئی(بولونیوز) 9 فروری 2026 کو ضلع اورکزئی کے علاقے واچاپالہ میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی سرحد پار فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے مشتبہ نقل و حرکت پر فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جس کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ 3 سے 4 دہشتگرد شدید زخمی حالت میں فرار ہونے کی کوشش کرتے رہے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رہا تاکہ کسی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور چوکس نگرانی سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *