بنگلا دیش پر کوئی جرمانہ نہیں ہوگا، ایک آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی بھی ملے گی

لاہور(بولونیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں عدم شرکت کے معاملے پر بنگلا دیش پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلا دیش کو مستقبل میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی بھی دی جائے گی۔ بیان کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ 2028 سے 2031 کے دوران ایک بین الاقوامی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے تھے، جن کا تعلق پاکستان میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے معاملے سے تھا۔

مذاکرات میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا فوکس بنگلا دیش کے ساتھ ہونے والی ممکنہ زیادتی کے ازالے پر رہا، جس کے بعد آئی سی سی نے بنگلا دیش کے حق میں فیصلہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *