پی سی بی نے آئی سی سی پر دباؤ بڑھا دیا، بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کا فیصلہ 48 گھنٹوں میں متوقع
کراچی(بولونیوز) بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ پر حتمی فیصلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے، جو حکومتِ پاکستان کی منظوری سے مشروط ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس ہائی پروفائل میچ سے زیادہ ریونیو شیئر کا مطالبہ کیا ہے جبکہ میدان میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے تحت ہاتھ ملانے (ہینڈ شیک) کے معاملے کو بھی اجاگر کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق پی سی بی کے سینیئر عہدیدار محسن نقوی کی کوششوں نے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا ہے، جس کے نتیجے میں آئی سی سی اس وقت شدید دباؤ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے، جبکہ پی سی بی مضبوط پوزیشن میں موجود ہے۔


