ایران کے آرمی چیف کا سخت بیان، دشمن کو دوبارہ غلطی سے خبردار کر دیا

تہران(بولونیوز)ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے دشمن کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے دشمن ایک اور غلطی نہیں کرے گا، تاہم اگر ایسی کوئی حرکت کی گئی تو ایرانی فضائیہ جواب میں کلیدی اور فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔

میجر جنرل امیر حاتمی نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلح افواج کا فرض ہے کہ ہر وقت مکمل طور پر تیار رہیں، دشمن کی تمام نقل و حرکت پر گہری نظر رکھی جائے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں فوری اور مؤثر جواب دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی افواج مکمل طور پر چوکس اور تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *