مضرِ صحت گوشت فروخت کرنےوالوں کیخلاف کارروائیاں،گوشت تحویل میں لے لیا

عارف والا(بولونیوز)محکمہ لائیوسٹاک عارف والا نےمضرِ صحت اور ناقص گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو مقدمات درج کروا دیے جبکہ دو من سے زائد گوشت برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انچارج محکمہ لائیوسٹاک ڈاکٹر سید علی عمار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہوتہ روڈ پر قصاب حسین اصغر اور ریسٹ ہاؤس کے قریب قصاب عامر کے خلاف مضرِ صحت گوشت کی فروخت پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ناقص گوشت تحویل میں لے لیا گیا۔

محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے ناقص گوشت فروخت کرنے والے دونوں قصابوں کے خلاف تھانہ سٹی میں دو الگ الگ ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر سید علی عمار نے کہا کہ عوام کو معیاری اور صحت بخش گوشت کی فراہمی یقینی بنانا محکمہ لائیوسٹاک کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا عمل جاری ہے اور مضرِ صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *