قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(بولونیوز) قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ منگل کے روز نور خان ایئربیس پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قازق صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔

استقبالی تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران قازق صدر کی پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ دورہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *