بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ، بھارتی میڈیا نے پاکستان پر پابندیوں کا پروپیگنڈا شروع کر دیا
بھارت(بولونیوز)پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان پر پابندیوں اور نقصان کے خدشات کا پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے اس فیصلے کے بعد آج آئی سی سی کی ورچوئل بورڈ میٹنگ ہوگی، جس میں پاکستان کے ورلڈکپ کھیلنے کی اجازت یا پابندی کے معاملے پر فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ابھی تک باضابطہ طور پر اپنے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا، اور بورڈ میٹنگ میں اس معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے فیصلے پر دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی توجہ مرکوز ہے، اور اس کا عالمی کرکٹ پر اثر بھی متوقع ہے۔


