بلوچستان میں دھماکے اور فائرنگ: دو پولیس اہلکار جاں بحق، ایمرجنسی نافذ

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دھماکوں کے واقعات پیش آئے ہیں، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جان بحق ہو گئے ہیں۔

کوئٹہ میں حملے کے بعد ریڈ زون کو سیل کر دیا گیا ہے اور سول سیکریٹریٹ، عدالتیں اور دیگر سرکاری دفاتر کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ مستونگ میں جیل پر حملے کے نتیجے میں کئی قیدی فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے چار شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کالعدم عسکریت پسند گروہ بلوچستان لبریشن آرمی نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے “آپریشن ہیروف” کا دوسرا مرحلہ قرار دیا ہے۔

مچھ میں مقامی انتظامیہ نے مساجد کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *