ایران جنگ شروع نہیں کرے گا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ایرانی نائب صدر

تہران(بولونیوز)ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے واضح کیا ہے کہ ایران جنگ کا آغاز نہیں کرے گا اور تمام مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضا عارف کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا پہل نہیں کرے گا۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔

ایرانی نائب صدر نے کہا کہ اگر جنگ چھڑ گئی تو اس کا خاتمہ دشمنوں کے ہاتھ میں نہیں ہوگا اور اس کے اثرات پورے خطے میں محسوس کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

محمد رضا عارف نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور مسائل کے حل کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *