کولمبیا میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، تمام 15 افراد ہلاک

کولمبیا(بولونیوز)ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 15 افراد ہلاک ہو گئے۔15 افراد کو لے جانے والا طیارہ وینزویلا کے ساتھ مشرقی سرحد کے قریب ایک پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہو گیا تھا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول حکام کا کہنا ہے کہ کوکوٹا سے اوکانا جانے والی پرواز سے لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ہی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

حکام کے مطابق کچھ ہی دیر بعد طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *