کلفٹن میں غیر قانونی سپرمارٹ کی دوبارہ تعمیر، SBCA کے پٹہ سسٹم پر سوالات

کراچی(بولونیوز) ضلع جنوبی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز جمالی کی سرپرستی میں ‘پٹہ سسٹم’ کے فعال ہونے کے بعد کلفٹن بلاک 2، پلاٹ D-92 (کریک ویو ٹاور) کے گراؤنڈ فلور اور بیسمنٹ کو غیر قانونی سپرمارٹ میں تبدیل کرنے کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، مبینہ ‘مک مکا’ کے بعد بلڈر نے سرکاری سیل توڑ کر غیر قانونی کام دوبارہ شروع کیا ہے، جس سے شہری حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

ماہرین اور شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور عمارت کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ عوامی حلقے مطالبہ کر رہے ہیں کہ متعلقہ حکام فوری کارروائی کریں اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *