گل پلازہ سانحے پر شوبز انڈسٹری بھی غمگین، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
کراچی(بولونیوز)پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک سانحے پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔
ہفتے کو گل پلازہ میں لگی آگ پر تاحال مکمل قابو نہیں پایا جا سکا اور سانحے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 65 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
اداکار نعمان اعجاز نے سانحے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قوم کے لیے ایک بڑا اور صدمہ خیز واقعہ ہے۔ شوبز شخصیات نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ افراد کی مدد اور ہمت افزائی کے لیے آگے آئیں۔


