سانحه گل پلازہ، آگ مکمل طورپربجھا دی گئی، جانی نقصان 14 تک جا پہنچا،عمارت مخدوش

کراچی(بولونیوز)ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق کراچی کے گل پلازہ میں لگی آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے، تاہم اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد اب 14 ہو گئی ہے۔ ریسکیو حکام نے سرچ آپریشن کے دوران ایک بچے سمیت تین افراد کے اعضا ملنے کی تصدیق کی ہے، جبکہ پانچ لاشیں اس حد تک جھلس چکی ہیں کہ وہ شناخت کے قابل نہیں رہیں۔ چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے اور دیواروں و کھڑکیوں کو کاٹ کر راستہ بنایا جا رہا ہے، مگر عمارت کی حالت انتہائی مخدوش ہونے کی وجہ سے امدادی کارکنوں کے لیے زیادہ دیر اندر رکنا خطرناک ہے۔ اس وقت ریسکیو ٹیمیں صرف محفوظ مقامات پر کام کر کے فوری باہر نکل رہی ہیں تاکہ کسی مزید حادثے سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *