ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا تاجر ذیشان کے گھر پر چھاپے کے واقعے کا سخت نوٹس
کراچی(بولونیوز)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے تاجر ذیشان کے گھر پر چھاپے کے دوران دو برطرف پولیس ملازمان سے متعلق سامنے آنے والی خبر کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واقعے کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی ملیر کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے، جبکہ دو روز کے اندر تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واضح کیا ہے کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر پہلو کی جانچ کی جائے گی اور اگر کسی بھی افسر یا اہلکار کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال یا خلافِ ضابطہ اقدام ثابت ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


