پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ: صحافی اسلم شاہ کی ضمانت پر فیصلہ مؤخر

کراچی(بولونیوز)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں صحافی اسلم شاہ کی ضمانت کی درخواست پر پیر کے روز بھی کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔ سماعت کے دوران مدعی کی جانب سے کوئی بھی شخص عدالت میں پیش نہیں ہوا جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر بھی عدم حاضری کا شکار رہے۔

عدالت میں صرف سائبر کرائم ونگ کا کورٹ محرر پیش ہوا، جس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ تفتیشی افسر چھٹی پر ہے اور پولیس فائل بھی اس کے پاس موجود ہے، لہٰذا سماعت ملتوی کی جائے۔ کورٹ محرر نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ سماعت پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوں گے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر پولیس پیپرز بھی طلب کر لیے ہیں۔

واضح رہے کہ صحافی اسلم شاہ کے خلاف واٹر کارپوریشن کے ایک افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس وقت اسلم شاہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *