پی ٹی اے کا موبائل صارفین کو خبردار کرنے کا اعلان
اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کو جعلی کالز اور یو اے این نمبروں کے ذریعے دھوکہ دہی سے خبردار کیا ہے۔
پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ اسکیمروں نے صارفین کی ذاتی اور مالی معلومات چرانے کے لیے پی ٹی اے، ایف آئی اے اور بینکوں کی نقالی شروع کر رکھی ہے۔
اتھارٹی نے واضح کیا کہ کوئی بھی سرکاری ادارہ کبھی بھی کال یا میسج کے ذریعے آپ سے او ٹی پی، پن، شناختی کارڈ یا بائیو میٹرک معلومات طلب نہیں کرے گا۔
پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو ہدایت کی کہ وہ چوکنا رہیں اور اپنی معلومات کی تصدیق صرف سرکاری اور مستند چینلز کے ذریعے کریں۔


