سوشل میڈیا پر وائرل نازیبا ویڈیو کیس میں نئی پیش رفت، مرکزی ملزمہ گرفتار
گوجرانوالہ(بولونیوز)سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیو کے معاملے میں پولیس نے اہم پیش رفت کی ہے۔ تھانہ اروپ نے سجاد نامی شہری کی مدعیت میں عمیر عرف عمیری اور تہمینہ عرف گوگو کے خلاف زنا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔
پولیس نے مرکزی ملزمہ تہمینہ عرف گوگو کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا، جہاں سے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ تفتیش کے دوران ملزمہ نے انکشاف کیا کہ ملزم عمیر عرف عمیری نے نشہ دے کر اس کی نازیبا ویڈیو بنائی اور وائرل کی۔
پولیس نے عمیر عرف عمیری کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور توقع ہے کہ وہ جلد گرفت میں آئے گا۔
ذرائع کے مطابق ملزمہ تہمینہ عرف گوگو سردار ٹاؤن میں تقریباً پانچ سال سے مقیم ہے اور تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کی ماں ہے۔ پولیس نے ملزمہ کے والدین سے رابطہ کیا تو انہوں نے اپنی بیٹی سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا۔
ایس پی اے ڈی ملک ملزمان کے محلے پہنچے، جہاں محلے داروں نے دونوں ملزمان کے خلاف سخت کارروائی اور سزا دینے کی اپیل کی۔ محلے داروں کا کہنا تھا کہ ملزم عمیر چار بچوں کا باپ ہے اور تہمینہ سے تین سال سے ناجائز تعلقات رکھتا تھا۔


