شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے نئی سہولت! چارجز کیا ہوں گے

اسلام آباد(بولونیوز)نادرا نے عوام کے لئے گمشدہ شناختی کارڈ کی ری پرنٹ اور تجدید کے لئے نئی سہولت کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق نادرا نے عوام کو سہولیات گھر کے قریب فراہم کرنے کے لیے ای سہولت فرنچائزز پر شناختی خدمات کے پائلٹ منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت اب شہری گمشدہ شناختی کارڈ کی ری پرنٹ اور تجدید منتخب ای سہولت فرنچائزز سے حاصل کر سکیں گے۔ابتدائی طور پر یہ سہولت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی کے 18 ای سہولت فرنچائزز پر دستیاب ہوگی۔

ہر فرنچائز پر نادرا کا نامزد افسر موجود ہوگا، اور خدمات نادرا کی مقررہ فیس کے ساتھ ای سہولت سروس چارجز 100 روپے اضافی پر فراہم کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *