فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے پی آئی اے میں حصہ دار بننے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(بولونیوز)فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) میں حصہ دار بننے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو عارف حبیب کنسورشیم سے ڈیل کا اختیار مل گیا ہے، اور کمپنی نے اسٹاک مارکیٹ کو خط لکھ کر اپنے شیئر ہولڈرز کو آگاہ کر دیا ہے۔ خط کے مطابق بورڈ پی آئی اے کے حصص خریدنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
ماہرین کے مطابق فوجی فرٹیلائزر کمپنی پی آئی اے کے 25 سے 35 فیصد شیئرز حاصل کر سکتی ہے۔ عارف حبیب کنسورشیم پہلے ہی کمپنی کو حصہ دار بنانے کا عندیہ دے چکا ہے۔ ایف ایف سی کے خط کے مطابق نجکاری کمیشن سے کنسورشیم کو قبولیت کا خط ملنے کا انتظار ہے۔


